صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کےنام پرٹرانسفارمربھی اٹھا لیاجاتا ہے، بجلی سپلائی کے ادارے عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں وفاقی وزیراویس لغاری، واپڈاچیئرمین سے بھی ملے، ملاقات میں بھی کہا عوام کومشترکہ سزانہیں دے سکتے۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی ناانصافی کے خلاف کھڑی رہے گی، ہیٹ ویو کے دوران بھی 22،22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، بجلی سپلائی کے ادارے عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکوت پاورکمپنیوں کے معاملے پر ایکشن لے، لوڈشیڈنگ کےنام پرٹرانسفارمربھی اٹھا لیاجاتا ہے، 200 یونٹ والے کو 600 یونٹ کا بل بھیج دیا جاتا ہے، کسی نے 20 یونٹ استعمال کیے اوراسے200 یونٹ کا بل بھیج دیاگیا۔
صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ حیسکواور دیگر بجلی کے اداروں کی بدمعاشیاں جاری ہیں، شاید ان لوگوں کو میٹرریڈرپراعتماد نہیں، لوڈشیڈنگ کےنام پرٹرانسفارمربھی اٹھا لیا جاتا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیسہ خرچ نہیں کرتے اور بل بھیج دیتے ہیں، دنیا کے کسی قانون میں ایک شخص کی سزادوسرے کو نہیں دے سکتے۔
