Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برازیل میں بدترین سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 158 ہوگئی

برازیل میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی ہے جب کہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل کے جنوبی صوبے ریو گراندے دی سول میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں  کی وجہ سے جانی و مالی نقصان بڑھتا جا رہا ہے جہاں اب تک اموات کی تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب سے اب تک 158 افراد ہلاک جب کہ 88 لا پتہ ہو چکے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریوں سے 23 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 82666 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

دوسری جانب بارشوں کا سلسلہ اس ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں