سروسز اسپتال میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے، انسولین کی وافر مقدارموجود ہے۔
شوگر کے مریضوں نے ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹرعبدالمدبر ریحان کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹرعبدالمدبر ریحان نے کہا ہے کہ ادویات کا وافر سٹاک اسپتال میں موجود ہے۔ پرچی کاؤنٹر بھی بڑھا دیے تاکہ مریضوں کو آسانی ہو۔
ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹرعبدالمدبر ریحان کا کہنا ہے کہ نئے اسڑیچر اور وہیل چئیر بھی منگوا لئے ہیں جس سے مریضوں کی مشکل میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
