Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مشہد میں تدفین، لاکھوں افراد کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے رفقا کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر کی مہشد میں تدفین کر دی گئی، تدفین میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اتوار کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں دیگر 8 ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہو گئے تھے، جن کو آج مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Thousands of Iranians take to streets to bid farewell to Ebrahim Raisi

تدفین کے موقع پر مشہد میں لاکھوں شہری جمع تھے جو مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، شہریوں نے مرحوم صدر کو انتہائی جذباتی انداز میں الوداع کیا۔

ایرانی صدر مرحوم ابراہیم رئیسی کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ایرانی صدر کی تدفین کے حوالے سے ایرانی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 30 لاکھ افراد مشہد میں جمع تھے جو ابراہیم رئیسی کے آخری سفر کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

گزشتہ روز تبریز میں ایران کے خامنہ ای نے ایرانی صدر مرحوم ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ پڑھائی تھی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں