Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سمیت مختلف ممالک کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

عالمی عدالت انصاف  کے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری روکنے  کے حکم پر پاکستان سمیت مختلف ممالک نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل ایک ماہ میں اس حکم کے تحت کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔

پاکستانی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عدالتی فیصلہ فلسطینوں کے اخلاقی اور قانونی حق کی جانب مثبت قدم ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس قسم کے عالمی فیصلوں میں تمام فلسطینی علاقوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔

تاہم برطانیہ اور امریکہ آئی سی جے کے فیصلے سے پہلے ہی اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version