Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاہتے ہیں پاکستانی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آجائے، امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ  چاہتے ہیں پاکستانی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آجائے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کا کہنا تھا کہ  کےپی میں پی ٹی آئی کی 10سال حکومت رہی وہ کتنی سرمایہ کاری لائے۔

امیر مقام نے کہا کہ  گورنر انیکسی پر تالہ لگا کر معلوم نہیں کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، عوام کو گمراہ کرکے آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔ ڈیم اور گرڈ اسٹیشن کسی کی ملکیت نہیں ہوتے۔

انہوں نے پی ٹی آئی  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو کے پی میں تیسری با رمینڈیٹ ملا ہے،  مقابلہ کرنا ہے تو پنجاب کی ترقی سے مقابلہ کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ   ملک سے مہنگائی دورکرنا چاہتے ہیں، ملک ایک درست ٹریک پر چل پڑاہے،سرمایہ کاری ملک میں لارہے ہیں، چاہتے ہیں پاکستانی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آجائے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، بنچ اور بار کی توقیر ہماری پارٹی کی ترجیح ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ  اپنی سیاست کی خاطر صوبے کے ساتھ مذاق کیا جا رہاہے۔ وفاقی بجٹ پاس نہیں ہوا اور صوبائی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بد قسمتی سے ہماری صوبائی حکومت کی عوامی مسائل میں دلچسپی نہیں ہے۔کبھی کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ چڑھائی کردوں گا، صوبائی حکومت سے متعلق کیا تاثر بن رہا ہے،  کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کیا کرنا چاہتے ہیں، عوام کا میڈیٹ ملا ہے اس مینڈیٹ قدر کریں۔

متعلقہ خبریں