Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سول اسپتال کراچی میں 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز گیسٹرو کے 30 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ یہ کیسز دن 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان رپورٹ ہوتے ہیں۔

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی تھیں، جب کہ ہسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version