Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی ہے۔

پنجاب ایگری کلچر انکم ٹیکس کی وصولی میں ناکام ہوگیا ہے جب کہ  صرف پانچ ڈپٹی کمشنرز اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سترہ کروڑ ستاسی لاکھ میں سے  پچاسی لاکھ وصول کرسکے، پانچ فیصد ریکوری ہوسکی۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے دس کروڑ دس لاکھ کی بجائے بہتر لاکھ وصول کرکے سات فیصد ریکوری کی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نے چھ کروڑ سولہ لاکھ میں سے باسٹھ لاکھ دس فیصد ریکوری کرسکے، ڈپٹی کمشنر خوشاب تین کروڑ سینتالیس لاکھ میں سے صرف سینتیس لاکھ یعنی گیارہ فیصد ریکوری کرسکے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر سرگودھا ستاون کروڑ تیس لاکھ میں سے صرف سات کروڑ اٹھارہ لاکھ اور تیرہ فیصد ہی ریکوری کرسکے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال اٹھاون کروڑ نو لاکھ میں سے صرف چودہ فیصد ہی ریکوری کرسکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version