Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک انگلینڈ ویمنز دوسرا  ون ڈے بارش کی نذر

پاکستان اورانگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا  ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں صرف 7 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تھا، پاکستان نے بغیرکسی نقصان کے 29 رنزبنائے تھے، صدف شمس 18 اورسدرہ امین 7 رنزپرناٹ آؤٹ تھیں۔

پاکستانی اننگز کے ساتویں اوورمیں بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 37 رنز سے جیت لیا تھا، جب کہ سیریز کا تیسرا اورآخری ون ڈے 29 مئی کوچیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version