امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں طوفان سےٹیکساس،اوکلاباما،آرکنساس اور کینٹکی میں کم از کم 23 اموات ہوئیں۔
امریکہ کی ریاست آرکنساس میں طوفان سے8 اور کینٹکی میں 5 اموات ہوئیں۔ ریاست اوکلاباما میں طوفان کےباعث حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ریاست ٹیکساس میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی طوفان سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مسی پسی اورآرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک بجلی معطل ہوگئی۔




















