Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جہلم؛ سالٹ رینج کھیوڑہ کے پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی

جہلم سالٹ رینج کھیوڑہ کے پہاڑی جنگلات میں گزشتہ شام جھاڑیوں میں لگنے والی آگ درختوں تک پھیل گئی۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ تیزہواؤں کی وجہ سے آگ کئی ایکڑتک پھیل گئی، ریسکیوکوصبح اطلاع دی گئی، فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

آگ کا پھیلاؤسالٹ مائن کھیوڑہ، توبرویلی کے گاؤں سوہال سے بنگلہ پہاڑی تک ہے۔ آگ پرقابو پانے کے لیے ریسکیوپنڈدادن خان، جہلم اورچکوال کی ٹیمیں کوشاں ہیں۔

محکمہ جنگلات، ایل سی آئی اورنجی سیمنٹ فیکٹری کی ٹیمیں بھی شامل ہیں تاہم پہاڑی اوردشوارگزارعلاقہ ہونے کے باعث فائر فائٹرزکومشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کاعملہ پیدل آگ بجھانےمیں مصروف ہے، ریسکیوٹیموں کی کوششوں سے80 فیصدعلاقہ کی آگ بجھادی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version