Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوئیڈن کا شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو حوالے کرنے سے انکار

کراچی: شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو سوئیڈن حکومت نے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اکیس نومبر 2022 کو ڈیفنس فیز 5 میں خرم نثار نے کانسٹیبل عبد الرحمان کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعہ کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کی حوالگی کے لیے کراچی پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے سوئیڈن حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد سوئیڈن حکومت نے پولیس اہلکار عبد الرحمان کے قتل میں ملوث خرم نثار کو حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سوئیڈن حکومت کے درمیان معاہدے کی روح سے ملزم کی حوالگی ممکن نہیں، ملزم کے خلاف کراچی پولیس کے شواہد کی روشنی میں سوئیڈن کی عدالت سزا کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلف ڈیفنس میں ملزم کو اس کیس میں بریت ملنے کا امکان ہے،پ ولیس مقدمہ قتل کے تفتیشی شواہد وزارت خارجہ کے ذریعے سوئیڈن حکومت کے حوالے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version