خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔
کے پی اسمبلی میں اجلاس کے دوران قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے پیش کی۔
پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق پی ٹی آئی اداروں کی آزادی اورخودمختاری پریقین رکھتی ہے، آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کے منصف تعینات کرینگی۔
متن میں کہا گیا کہ آرڈیننس کا اجراانصاف اور جمہوریت کا قتل ہے، کالےقانون کےاس آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت یہ آرڈیننس فوری طورپرواپس لے۔
