Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پذیرائی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پزیرائی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوان ملکی سمندری حدود کی حفاظت، سمندری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.

وزیرِ اعظم نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی لانچ کو پکڑنے پر پی این ایس اصلت کے افسران و جوانوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں سے دور گہرے سمندر میں اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے.

متعلقہ خبریں

Exit mobile version