عدالتِ عالیہ نے طارق فضل چوہدری کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری اور حتمی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسلام آباد الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمور جہانگیری نے این 48 سے ایم این اے طارق فضل چوہدری کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری اور حتمی مہلت دے دی۔
اسلام آباد الیکشن ٹربیونل نے طارق فضل چوہدری کو فارم 45، 46، 47 بیان حلفی کے ساتھ آئندہ سماعت 5 جون سے پہلے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی آزاد امیدوار شعیب شاہین کی مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشن پر تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
