Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: مافیا کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں گرگئیں۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن اس سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت نیچے آگئی ہے۔

سستی ہونے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 250 روپے سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہوگئی جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 70 روپے کمی ہوئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کا کہنا ہے کہ مافیا کی آپسی لڑائی کی وجہ سے عوام کو سستی ایل پی جی مل رہی ہے۔

Exit mobile version