جیل انتظامیہ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قید قیدیوں کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی کیلئے واٹر چلرز نصب کردئیے گئے ہیں، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تمام قیدیوں کو ائیر کولرز فراہم کردئیے گئے ہیں۔
قیدیوں کی بیرکس میں ایگزاسٹ پنکھے بھی لگا دئیے گئے ہیں اور تمام قیدیوں کے کمروں میں پنکھوں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے، ہیٹ اسٹروک یونٹ میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز دستیاب ہونگے۔
ہیٹ ویو کے پیش نظر قیدیوں کو دن میں دو مرتبہ نمکین لسی، لیمن واٹر بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گرمی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو بھی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
