Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کا غزہ جنگ مزید 7 ماہ تک جاری رہنے کا عندیہ

اسرائیل نے غزہ جنگ کو مزید 7 ماہ تک جاری رہنے کا عندیہ  دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ میں جاری جنگ میں کارروائیوں کے لیے اسرائیل نے مزید ٹینک رفح روانہ کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ یہ جنگ مزید 7 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے رفح کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی۔

رفح کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک مغربی علاقوں تل السلطان اور یبنا اور وسط میں واقع شبورہ میں داخل ہو گئے ۔

اسرائیلی قومی سلامی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے کہا کہ رفح میں حماس کو ختم کرنے کے بعد جنگ ختم ہوگی۔

متعلقہ خبریں