شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت مل کراسٹیل مل کو چلائیں گے، اسٹیل مل کر چلائیں گے اس کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سینئرصوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل کی زمین پر ایکسپورٹ پروسسنگ زون بنائیں گے، وفاق اور صوبائی حکومت اس منصوبے پر کام کریں گے، اسٹیل مل کو بند نہیں کریں گے، اس کی نجکاری نہیں ہورہی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ مختلف محکموں کے لیے سوسائیٹزبنانے جارہے ہیں، میرٹ پر بیلٹنگ کا فیصلہ کریں گے، ای لاجسٹک پورٹل لانے کے لیے قوانین میں ترمیم کریں گے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کوڈیجیٹلائزکررہے ہیں، سندھ میں 48محکمے ہیں، 16محکموں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ میں ون اسٹاپ سرمایہ کےلیےایک ڈیلرپلان کی منظوری دی، تعلیم ، ایکسائز، زراعت، داخلہ، صحت کے محکموں کو ڈیجیٹلائزکررہے ہیں، محکموں میں آن لائن کی سہولت دیں گے، عوام کو آ ن لائن سروسز مہیاکریں گے، ملیرایکسپریس وے پر100 ایکڑزمین اسپیشل چلڈرنزکے لیے بنا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 100 ایکڑزمین کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے، سندھ کابینہ نے کراچی میں50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ سندھ حکومت بسوں کاکرایہ دیتی رہے گی، سڑکوں پر گھروں کی تعمیر کا ملبہ پھینک دیا جاتا ہے، اب اگر کوئی ملبہ سڑک پر پھینکے گا تو ایکشن لیا جائے گا۔
سینئروزیرسندھ نے کہا کہ بعض اوقات ملبہ نالوں میں پھینکا جا رہا ہوتا ہے، 8 سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی، سندھ کابینہ نے بسوں کے 6 ماہ کے کرائے 412.5 ملین روپےکی منظوری دیدی۔ سندھ کابینہ 7 سال کےلیے 825 ملین روپے ہرسال دیتی رہےگی۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اس وقت 50 بسیں 3 روٹس پرچل رہی ہیں، سند ھ کابینہ نے الیکٹرک بسوں کے کرائے میں کمی کی منظوری دیدی، سندھ کابینہ اجلاس میں دیرینہ ایشوز پربات ہوئی، سندھ کابینہ نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے9.6بلین کی منظوری دیدی۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے متبادل انرجی پر کام کیا، انسدادمنشیات کے حوالے سے بھی اقدامات کر رہے ہیں، منشیات کے خلاف آپریشن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
