Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے سندھ میں اہم تعلیمی اقدامات کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں اہم تعلیمی اقدامات کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر تعلیم کے عہدیداران کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے سندھ میں تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے اقدامات کی اصولی منظوری دے دی ہے جب کہ ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔

کراچی میں نیشنل اسکلز یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا، کراچی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کا کیمپس میرپورخاص میں قائم کیا جائے گا، کراچی میں ایک نیا دانش اسکول کھولا جائے گا تاکہ پسماندہ طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جاسکے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سندھ میں اسکول کے کھانے کے پروگرام کے لیے فنڈ فراہم کرے گا جس کا مقصد طلبہ کی غذائیت اور حاضری کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version