بھگوڑے عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ایکس اور فیس بک اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا۔
پی ٹی اے نے کچھ عرصہ قبل ایکس اور فیس بک سے معاملے کو اٹھایا تھا کہ بھگوڑا عادل راجہ ملک سے باہر بیٹھ کر غیر قانونی طور پر پیس کے ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے۔
پی ٹی اے کی درخواست پر دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے جعلی فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس بلاک ہوگئے ہیں۔
ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عادل راجہ استعمال کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کیا تھا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں۔
