راولپنڈی: پاک فوج میں پہلی مرتبہ مسیحی خاتون افسر کو بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی مل گئی۔
پاک فوج میں پہلی مرتبہ مسیحی خاتون افسر کو بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی مل گئی ہے جب کہ 76 سال میں پہلی مرتبہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی لیڈی افسر بریگیڈیئر بنی ہیں۔
بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کے شاندار کیریئر کی بناء پر انہیں ون اسٹار عہدے پر پروموٹ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاک فوج کی مسیحی ون اسٹار افسر کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات سامنے آئے ہیں اور اس اقدام پر پاک فوج کو خوب سراہا جارہا ہے۔
