چلی کے شہر انٹوفاگسٹا میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز چلی کے شہر انٹوفاگسٹا میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے انٹوفاگسٹا شہر کی متعدد سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں، جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 116 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔




















