Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا باضابطہ آغاز 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا باضابطہ آغاز آج میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان میچ سے ہوگا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب نیویارک میں ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آغاز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، یہ ایونٹ دونوں ممالک کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے 29 جون تک جاری رہے گا جس میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل دو میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں گیانا میں مدمقابل ہوں گی۔ نمیبیا اور عمان کے درمیان بارباڈوس میں 2 جون کو ہی میچ کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ 3 جون کو بھی 2 میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا ، دوسرے میچ میں افغانستان اور یوگانڈا مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ اپنا افتتاحی میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو ڈیلاس میں کھیلے گی، جب کہ پاکستان کا دوسرا میچ اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

 

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ٹیموں کو 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ ہر ٹیم ابتدائی گروپ مرحلے میں 4،4 میچز کھیلے گی، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپرایٹ میں پہنچ جائیں گے۔

اس کے بعد باقی 8 ٹیموں کو سپرایٹ مرحلے میں مزید دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں تمام ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 3،3 میچز کھیلنا ہوں گے اور ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا، جس کے بعد 2 ٹیمیں 29 جون کو بارباڈوس میں ٹرافی کی آخری جنگ لڑیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version