بھارت کے عام انتخابات کے ساتویں مرحلے کے اختتام کے بعد ایگزٹ پول میں حکمران جماعت کی جیت کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگزٹ پول میں گزشتہ روز ختم ہونے والے عام انتخابات میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو اکثریت حاصل ملنے کا امکان ہے۔
ایگزٹ پول میں حکمران اتحاد پارلیمنٹ کے 543 رکنی ایوان زیریں میں 350 سے زیادہ نشستیں جیت سکتا ہے اور اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت کے لیے 272 کی ضرورت ہے، جب کہ بی جے پی پر مشتمل حکمران اتحاد این ڈی اے نے 2019 کے انتخابات میں 353 نشستیں حاصل کی تھیں۔
بھارت میں عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، یہ اعلان الیکشن کمیشن آف ہندوستان کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مودی کو 2014 اور 2019 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
