ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہو گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد 28 جون کو شیڈول صدارتی انتخاب کے لیے اپنا نام رجسٹر کروالیا ہے۔
صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی ۔کونسل کی جانب سے سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد کا نام روکا بھی جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق رکن احمدی نژاد پہلی مرتبہ 2005 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ 2009 میں وہ مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے اور 2013 میں اپنی مدت پوری کرکے سبکدوش ہوگئے تھے۔




















