Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصری وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی

مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ صدر عبدالفتاح السیسی کو پیش کر دیا۔

مصری صدر نے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش  کرنے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے دوبارہ وزیر اعظم مقرر  کردیا۔

صدر سیسی نے نئی حکومت کو مہنگائی کو کم کرنے اور مارکیٹوں کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور بڑھانے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ صدر سیسی گزشتہ سال تیسری مدت کے لیے دوبارہ  مصر کے صدر منتخب  ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں