بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں 18 سیٹیں جیت چکے تھے، امید ہے ہماری سیٹیں ہمیں واپس ملیں گی، نشستوں کے حوالے سے ہمارا جو شیئربنتا ہے وہ دیا جائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنماؤں میں کنول شوذب نے کہا کہ بطور پارلیمانی پارٹی ہم نے تمام تقاضے پورے کیے، ووٹرزکے حقوق کے تحفظ کی بات ہونی چاہیے۔
کنول شوذب نے کہا کہ 13 جنوی کو ہم سے بلے کا نشان چھین لیا گیا تھا، بلے کے نشان کے بعد ہم سے ہماری ریزرو سیٹیں بھی چھینی گئیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ مخصوص نشستیں ملنا پارلیمانی پارٹی کا حق ہے، ای سی پی سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی تسلیم کر چکا ہے، عوام نے جس پارٹی کو ووٹ دیا مخصوص نشستیں انکا حق ہے۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہماری قومی اسمبلی میں 91اور صوبائی میں 107سیٹیں تھیں، ہمارے امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ یقین ہے ہمیں ہماری78 نشستیں واپس ملیں گی، الیکشن میں 18 سیٹیں جیت چکے تھے، امید ہے ہماری سیٹیں ہمیں واپس ملیں گی، نشستوں کے حوالے سے ہمارا جو شیئربنتا ہے وہ دیا جائے، آج فل کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پٹیشن لگی ہوئی تھی۔
