Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر قومی سلامتی کا معاملہ ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بیرسٹرعقیل ظفر

بیرسٹرعقیل ظفر کا کہنا ہے کہ سائفر قومی سلامتی کا معاملہ ہے، حکومت کا دوٹوک مؤقف ہے کہ قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں۔

ترجمان قانونی امور بیرسٹرعقیل ظفرنے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر ایک حقیقت تھی، فیصلہ پڑھنے کے بعد دیکھیں گے کہ اپیل میں جانا ہے یا نہیں۔

بیرسٹرعقیل ظفرنے کہا کہ سائفر ایک خفیہ دستاویز تھا، سابق پرنسپل سیکریٹری نے بیان دیا کہ وزیراعظم کی کاپی مسنگ ہے، جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ سائفر کی کاپی غائب ہے۔

بیرسٹرعقیل ظفرنے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے ذریعےملکی سیکیورٹی کو داؤ پر لگایا گیا، حکومت کا دوٹوک مؤقف ہے کہ قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں۔

عقیل ظفرنے مزید کہا کہ سائفر قومی سلامتی کا معاملہ ہے، سائفرکو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا گیا، سائفر کیس میں اپیل پر جانا پراسیکیوشن کا کام ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version