کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی، کورنگی، ملیر، ڈیفنس، صدر ٹاؤن اور کلفٹن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کا دورانیہ بہت کم تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی گھروں اور دفاتر میں بیٹھے لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا، جب کہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹرتھی۔
