Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلےمیں 6 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا گیا

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلےمیں 6 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلےمیں 6 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ہے۔ ایئربلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیوورلڈسٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اوروائی بی ہولڈنگزکنسورشیم شامل ہیں۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں پی آئی اے کی بولی میں حصہ لےسکیں گی۔

وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والےاداروں کی تیزنجکاری یقینی بنائیں گے، نجکاری میں شامل اداروں کے ٹیکنیکل، مالیاتی استحکام کومدنظررکھیں۔

علیم خان نے کہا کہ معیشت کومستحکم کرنے کے لیے خسارے والے اداروں کی نجکاری کررہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version