Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر؛ حکومت کا ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور محکموں سے تجاویز بھی طلب کرلیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد تجاویز وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی، ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی چھٹی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version