Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرا ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے، انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  میراایک ہی ہدف ہے کہ ورلڈکپ جیتنا ہے،انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں۔

امریکی شہر ڈیلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے  کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہمارے ذہن میں ہے کہ ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے ،کوشش کریں گے کہ جو پہلے غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ  بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں  اور بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی۔کسی کا بیٹنگ نمبر فکسڈ نہیں،صورتحال کے مطابق نمبر اوپر نیچے ہوسکتا ہے۔  بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہیں کرسکے جیسی امید تھی۔

انہوں نے کہا کہ شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے،اس لیےاس پر بھروسہ ہے۔بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ  کرکٹرز کے ساتھ اپ اینڈ ڈاؤن چلتا ہے،ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔ پلیئرز کو جتنا سپورٹ کرتے ہیں اس کا فائدہ ٹیم کو ہی ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ  ٹیم گیم ہے،کسی پلیئرز کا اگر برا دن ہے تو اس کو کور کرتے ہیں۔مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ اچھا پرفارم کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہائی اسکورنگ میچز نہیں نظر آرہے۔ ہمارے کچھ پلیئرز یہاں پہلے کھیلے ہوئےہیں ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔ فاسٹ بولنگ پر بھروسہ ہے،یہاں فاسٹ بولرز  اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version