Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارم برنی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

معروف سماجی رہنما صارم برنی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، صارم برنی کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version