Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے سب سے بڑی جمہوری اتحاد یورپی یونین کے انتخابات کا وقت آن پہنچا

دنیا کے سب سے بڑی جمہوری اتحاد یورپی یونین کے انتخابات 6 جون سے 9 جون کے درمیان منعقد ہورہے ہیں۔

یورپی یونین میں 6 جون سے شروع ہونے والے انتخابات 9 جون کو اختتام پذیر ہوں گے مگر سوئیڈن سمیت چند ممالک میں پری ووٹنگ کا عمل 22 مئی سے جاری ہے۔

یورپ کے 27 ممالک سے 370 ملین سے زائد شہری یورپین پارلیمنٹ کے لئے 720 نشستوں پر اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔

خیال رہے کہ یورپین پارلیمنٹ کا یہ دسویں انتخابات ہیں جب کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد پہلا الیکشن ہے۔

پری ووٹنگ کے لئے شاپنگ سینٹرز، لائبریریز اور سینٹرل ٹرین اسٹیشنز پرخصوصی پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

انتخابات میں ہر ممبر ملک کی سیاسی جماعتیں اپنے نمائندگان کو نامزد کرتی ہیں جو کامیاب ہونے کے بعد اپنے اپنے ممالک کی یورپین پارلیمنٹ میں نمائندگی کرتے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات میں معیشت، ماحولیات اور مہاجرت کے معاملات پر سیاسی جماعتیں اپنی تشہیری مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مسلمانوں کا رجحان ان سیاسی جماعتوں کی جانب ہے جو فلسطین کے معاملے پر  یورپی یونین میں آواز اٹھائیں گیں۔

متعلقہ خبریں