Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے‘

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے، یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے، جب کہ شریعت ہمیں برائی سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں