واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک معاون نے کہا کہ مستقبل قریب میں امریکہ کو مزید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ مخالف ممالک کی جانب سے خطرات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اس لیے امریکی عوام اور دوست ممالک کی حفاظت کے لیے مزید جوہری ہتھیار ناگزیر ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے معاون کے مطابق اگر امریکی صدر نے ملکی ضرورت کے اس فیصلے کو قبول کر لیا تو پھر اس منصوبے پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔
عالمی حالات و حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز دی ہے، اس کے بعد جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان غیر معمولی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی روس کی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔




















