Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ نے سراج الدین حقانی سمیت 4 افغان عہدیداروں پر سفری پابندیاں ختم کردیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں عبوری انتظامیہ کے 4 اعلیٰ عہدیداروں پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان رہنماؤں پر پابندی ختم کرنے سے متعلق  نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے عبوری حکومت کے 4 اعلیٰ عہدیداروں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امورعبدالکبیر محمد جان، قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحق واثق اور حج ومذہبی امور کے قائم مقام وزیر محمد ثاقب پر سعودی عرب جانے کے لیے سفری پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔

اس سے قبل طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحق واثق کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 24 سے زائد عہدیداروں کے نام اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکا کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version