اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ پلان برائے مالی سال 25-2024 کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں چاروں صوبے کے وزرائے اعلی، وفاقی و صوبائی وزراء اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ پلان برائے مالی سال 25-2024 کی منظوری دے دی ہے جب کہ کونسل نے تیرہویں پانچ سالہ منصوبے 29-2024 کی بھی منظوری دی کے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے پبلک انویسٹمنٹ 25-2024 کی بھی منظوری دی۔
