سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کوسیاسی جماعتوں سے بات چیت کے مشورے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کامشورہ مان لیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف ن لیگ اورپی پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کوتیارہے، بانی پی ٹی آئی معاملے پرسپریم کورٹ کوخط لکھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قیادت کوضروری ہدایات دیدی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی پارٹی قیادت کونوٹ کروا دیا۔
بانی پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ کوخط بارے لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی اجلاس میں خط کے نکات کو حتمی شکل دے گی۔
خط میں سیاسی ومعاشی صورتحال، ملک کودرپیش چیلنجزکم کرنےکاحوالہ دیاجائےگا۔ خط میں انتخابی مینڈیٹ اورکیسزمیں فیئرٹرائل کا مطالبہ کیا جائے گا۔
