وادی نیلم میں حادثے سے متعلق اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آزادکشمیرنے تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حادثہ میں 16 افرادجاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، اب تک 6 لاشیں مل چکی ہیں۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آزادکشمیرنے تفصیلات میں بتایا کہ 10 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے، ایس ڈی ایم اے اور کشمیربوٹنگ کلب کی غوطہ خورٹیم کاسرچ آپریشن جاری ہے۔
