Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 جون کی رات آئی ای ڈی حملے میں سات بہادر سپاہیوں بشمول کیپٹن محمد فراز الیاس کی شہادت کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version