بنکاک میں پالتو جانوروں کی مشہور مارکیٹ میں آتشزدگی سے 100 دکانیں جل گئیں جبکہ ایک ہزار سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔
بینکاک کے مشہور اوپن ایئر مارکیٹ میں منگل کی علی الصبح آگ لگنے سے تقریبا ایک ہزار سے زائد جانور ہلاک ہو گئے اور تقریبا 100 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
آتشزدگی کے باعث پرندوں، کتوں، بلیوں، اژدھے سمیت مختلف جانور اپنے پنجروں میں ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس واقعے کے بعد حکام سے پالتو جانوروں کے زون کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے طویل عرصے سے جانوروں کے خراب معیار زندگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مبینہ طور پر بیماری اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
تنگ گلیوں میں ہزاروں دکانوں کی بھرمار کے ساتھ، پالتو جانوروں کی یہ مارکیٹ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔




















