Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی وزیراعظم کا نوازشریف کی امن کی پیشکش پر ردعمل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی امن کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کو حلف لینے پر مبارکباد دی تھی جس کے رد عمل میں مودی نے بھی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

تاہم  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے نریندر مودی کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے انہیں ایک بار پھر خطے میں امن کی پیشکش کی۔

نواز شریف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تیسری بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئیں ملکر نفرت کو امید سے بدلیں، اور جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی تقدیر کو سنوارنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

بعد ازاں، بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگ ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، لیکن اپنے لوگوں کی سلامتی اورخوشحالی ہماری اولین ترجیح رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب اتوار کو راشٹرپتی بھون (ایوان صدر) میں ہوئی جس میں علاقائی سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں