Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ مکرمہ میں خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش

مکہ مکرمہ میں حج کے لیے پہنچنے والی 30 سالہ نائیجیرین خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  نائیجیریا کی خاتون عازمِ حج کے ہاں ہونے والی بچے کی پیدائش حج کے رواں سیزن میں ہونے والی پہلے بچے کی پیدائش ہے۔

مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا ، نوزائیدہ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہونے کی وجہ سے اسے خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاہم ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

سعودی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائیجیرین خاتون کو حمل کے 31ویں ہفتے میں شدید لیبرپین شروع ہوا تو اسے فوراً مکہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی میں لایا گیا۔

بعد ازاں، خاتون کو زچگی وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version