امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں۔
امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018ء میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔
ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن پر 3 الزامات درست قرار دیے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہنٹر بائیڈن کے خلاف فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ مقدمے کے نتائج کو بھی مانیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی سزاصدارتی حکم سے معاف نہیں کروں گا۔ عدالتی نظام پر بھروسہ ہے،ہنٹر بائیڈن فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
ہنٹر بائیڈن کو 25 برس قید اور ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز جرمانہ ہوسکتا ہے۔
