Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49  افراد ہلاک اور 140 لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق افریقہ سے آنے والے تاریک وطن کی کشتی یمن کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی۔

یمن کے ساحلی علاقے میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی میں 260 مسافر تھے  جن میں سے 71 کو بچالیا گیا۔آٹھ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈوب کر مرنے والے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ   140 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں میں 6 بچے اور 31 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  کشتی میں سوار مسافروں میں زیادہ تر ایتھوپیا اور صومالیہ کے  شہری تھے۔

متعلقہ خبریں