حماس نے امریکہ سے مستقل جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
حماس نے جاری بیان میں امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالیہ (جنگ بندی) کی تجاویز پر اسرائیل کی آمادگی کا مسلسل ذکر کر رہے ہیں ، لیکن ہم نے ایک بھی اسرائیلی عہدیدار کو اس پر بات کرتے ہوئے نہیں سنا۔
حماس رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹونی بلنکن جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اسرائیل پر براہ راست دباؤ ڈالیں۔




















