Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیدار دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے

سعودی وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیدار مشاعر مقدسہ میں دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے۔

سعودی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا  کہ انتقال کرجانے والے عہدیدار عبداللہ الحارثی منیٰ میں حجاج کرام کی خدمت پر معمور تھے ۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر فہد الجلال نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا  تھا کہ  عبداللہ الحارثی نے وزارت صحت میں ہمیشہ اہم کردار نبھایا۔

متعلقہ خبریں