Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی کے انڈسٹریل ایریا میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی کے انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق الکوز انڈسٹریل ایریا 2 میں آج تقریبا 3 بجے آگ لگی۔

واقعے کے بعد سے گہرا کالا دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کئی فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دبئی کی پہاڑیوں کی طرف الخیل روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک عینی شاہد نے الکوز صنعتی علاقے سے دھوئیں کے موٹے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص نے منظر عام پر آنے والے واقعات کو ریکارڈ کیا اور خبر رساں ادارے کے ساتھ تفصیلات شیئر کیں۔

ایک ایمبولینس کو بھی آتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پولیس نے اس مقام کے قریب جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کرنا شروع کردیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ آج اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں آج ہلکی سے درمیانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث موسم ریتیلا اور گرد آلود رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version